hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1928

.

سنن الدارمي

1928
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ هِشَامُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا وَنَحْنُ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَسَعَى الْقَوْمُ فَلَغِبُوا فَأَخَذْتُهَا وَجِئْتُ بِهَا إِلَى أَبِي طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا وَبَعَثَ بِوَرِكَيْهَا أَوْ فَخِذَيْهَا شَكَّ شُعْبَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبِلَهَا
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا ہم اس وقت مرالظہران کے مقام پر تھے کچھ لوگ اس کے پیچھے گئے لیکن اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے میں نے اسے پکڑ لیا اور اسے لے کر حضرت ابوطلحہ کی خدمت میں آیا حضرت ابوطلحہ نے اسے ذبح کرلیا اور اس کی رانیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بھیجیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں قبول کرلیا۔ راوی شعبہ کو اس حدیث کے ایک لفظ کے بارے میں شک ہے اس میں ورک استعمال ہوا ہے یا فخذ استعمال ہوا ہے۔