أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبَيْنِ مُعَلِّقُهُمَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي دَخَلْتُ غَنَمَ أَهْلِي فَاصْطَدْتُ هَذَيْنِ الْأَرْنَبَيْنِ فَلَمْ أَجِدْ حَدِيدَةً أُذَكِّيهِمَا بِهَا فَذَكَّيْتُهُمَا بِمَرْوَةٍ أَفَآكُلُ قَالَ نَعَمْ
محمد بن صفوان بیان کرتے ہیں انھوں نے دو خرگوش ہاتھ میں لٹکائے ہوئے تھے اس حالت میں وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرے اور عرض کی یا رسول اللہ میں اپنی بکریوں کی جگہ پر داخل ہوا میں نے وہاں ان دونوں خرگوشوں کا شکار کیا ہے مجھے کوئی دھار والی دراز چیز نہیں ملی جس کے ذریعے میں اسے ذبح کرتا وہاں مجھے ایک پتھر دھار والا ملا اس کے ذریعے میں نے انھیں ذبح کرلیا میں انھیں کھا لوں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا ہاں۔