hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 2763

.

سنن الدارمي

2763
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ وَإِلَى سَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنْ بِنْتٍ وَبِنْتِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لِأُمٍّ وَأَبٍ فَقَالَا لِلِابْنَةِ النِّصْفُ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ وَأْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا فَجَاءَ الرَّجُلُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُهْتَدِينَ وَإِنِّي أَقْضِي بِمَا قَضَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلِابْنَةِ النِّصْفُ وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ
ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں ایک شخص حضرت ابوموسی اشعری اور حضرت سلمان بن ربیعہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے ان دونوں حضرات سے ایک بیٹی اور پوتی اور سگی بہن کی وراثت کا مسئلہ دیافت کیا تو ان دونوں حضرات نے یہ جواب دیا بیٹی کو نصف حصہ ملے گا باقی بچ جانے والا مال بہن کو ملے گا پھر وہ بولے تم حضرت ابن مسعود (رض) اس کے بارے میں دریافت کرو۔ وہ بھی ہمارے مطابق فتوی دیں گے وہ شخص حضرت عبداللہ کی خدمت میں آیا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا اگر میں بھی یہی جواب دوں تو میں تو گمراہی کا شکار ہوجاؤں گا۔ میں ہدایت یافتہ نہیں رہوں گا۔ میں اس بارے میں وہی فیصلہ فرماؤں گا جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بارے میں دیا تھا بیٹی کو نصف حصہ ملے گا پوتی کو چھٹاحصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال بہن کو ملے گا۔