hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 756

.

سنن الدارمي

756
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ أُمَّ بَنِي أَبِي طَلْحَةَ دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنْ الْحَقِّ أَرَأَيْتَ الْمَرْأَةَ تَرَى فِي النَّوْمِ مَا يَرَى الرَّجُلُ أَتَغْتَسِلُ قَالَ نَعَمْ فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ أُفٍّ لَكِ أَتَرَى الْمَرْأَةُ ذَلِكَ فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تَرِبَتْ يَمِينُكِ فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهُ
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں ام سلیم جو حضرت ابوطلحہ کے بچوں کی والدہ ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کی یا رسول اللہ بیشک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا اگر کوئی خاتون اسی طرح کا خواب دیکھ لے جو مرد دیکھتے ہیں تو کیا آپ کے خیال میں اسے غسل کرنا ہوگا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا ہاں۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں میں نے کہا تم پر افسوس ہے کیا کوئی عورت ایسا خواب دیکھ سکتی ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشہ (رض) کی طرف رخ کر کے فرمایا تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں اگر ایسا نہ ہوتا تو بچے کی ماں کے ساتھ مشابہت کہاں سے آئے گی۔