hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 767

.

سنن الدارمي

767
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نامی خاتون نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ میں استحاضہ کا شکار عورت ہوں اور پاک نہیں ہوتی کیا نماز پڑھنا چھوڑ دو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے جب حیض آئے تو تم نماز پڑھناچھوڑ دو اور جب وہ ختم ہوجائے تو خون دھو کر نماز پڑھنا شروع کردیا کرو۔