hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 771

.

سنن الدارمي

771
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ سَبْعَ سِنِينَ وَهِيَ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَاشْتَكَتْ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِحِيضَةٍ إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي قَالَتْ عَائِشَةُ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ ثُمَّ تُصَلِّي قَالَتْ وَكَانَتْ تَقْعُدُ فِي مِرْكَنٍ لِأُخْتِهَا زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حَتَّى إِنَّ حُمْرَةَ الدَّمِ لَتَعْلُو الْمَاءَ
سیدہ عائشہ (رض) صدیقہ بیان کرتی ہیں ام حبیبہ بنت جحش سات برس تک استحاضہ میں مبتلا رہیں وہ حضرت عبدالرحمن کی اہلیہ تھیں انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس بات کی شکایت کی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا یہ حیض نہیں ہے بلکہ مواد ہے جب حیض آئے تو نماز پڑھنا ترک کردو اور جب ختم ہوجائے تو غسل کر کے نماز پڑھنا شروع کردو۔ حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں وہ خاتون ہر نماز کے وقت غسل کر کے نماز پڑھتی تھی حضرت عائشہ (رض) مزید بیان کرتی ہیں وہ خاتون اپنی بہن زینب بنت جحش کے بڑے ٹب میں بیٹھتی تھیں یہاں تک کہ خون کی سرخی پانی پر غالب آجاتی تھی۔