hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 890

.

سنن الدارمي

890
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يَقُولُ كَتَبَتْ امْرَأَةٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ الزُّبَيْرِ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ وَإِنِّي أُذَكِّرُكُمَا اللَّهَ إِلَّا أَفْتَيْتُمَانِي وَإِنِّي سَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالُوا كَانَ عَلِيٌّ يَقُولُ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ فَقَرَأْتُ وَكَتَبْتُ الْجَوَابَ بِيَدِي مَا أَجِدُ لَهَا إِلَّا مَا قَالَ عَلِيٌّ فَقِيلَ إِنَّ الْكُوفَةَ أَرْضٌ بَارِدَةٌ فَقَالَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَابْتَلَاهَا بِأَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ أَرْضَهَا أَرْضٌ بَارِدَةٌ فَقَالَ تُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلُ غُسْلًا وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ وَتَغْتَسِلُ غُسْلًا وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ غُسْلًا
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں ایک خاتون نے حضرت ابن عباس (رض) اور حضرت ابن زبیر کو خط لکھا کہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں اور کبھی پاک نہیں ہوتی میں آپ کو اللہ کا واسطہ دیتی ہوں کہ آپ مجھے اس بارے میں فتوی دیں جس کے بارے میں میں نے آپ سے سوال کیا ہے تو ان حضرات نے جواب دیا حضرت علی (رض) فرماتے ہیں ایسی عورت ہر نماز کے وقت غسل کرے گی سعید بن جبیر کہتے ہیں میں نے وہ سوال پڑھا تھا اور اپنے ہاتھ سے جواب لکھا تھا۔ حضرت ابن عباس (رض) نے یہی جواب دیا تھا ان کے بارے میں حضرت علی (رض) کے قول کے علاوہ کوئی اور دلیل نہیں ملتی تھی ان سے کہا گیا کوفہ میں سردی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ہر نماز کے وقت غسل کرنا مشکل ہوگا انھوں نے جواب دیا اگر اللہ چاہتا تو اس عورت کو اس سے زیادہ بڑی آزمائش میں مبتلا کردیتا۔ مجاہد بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس (رض) سے کہا گیا کوفہ میں سردی زیادہ ہوتی ہے انھوں نے جواب دیا وہ عورت ظہر کی نماز موخر کرے گی اور عصر کی نماز جلدی ادا کرے گی اور دونوں نماز کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے گی پھر مغرب کی نماز موخر کرے گی اور عشاء کی نماز جلدی ادا کرے گی اور ان دونوں نمازوں کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے گی اور پھر فجر کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے گی۔