1116 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ هَارُونَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ.
قَالَ وَحَدَّثَنِى أَيْضًا عَدِىُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنِ الْبَرَاءِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِمِثْلِهِ وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ وَإِنَّمَا لُقِّنَ يَزِيدُ فِى آخِرِ عُمُرِهِ ثُمَّ لَمْ يَعُدْ فَتَلَقَّنَهُ وَكَانَ قَدِ اخْتَلَطَ.
1116 ۔ حضرت براء (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ نے تکبیر کہتے ہوئے رفع یدین کیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور یہی درست ہے۔
یزید نامی راوی کو ان کی آخری عمر میں تلقین کی گئی تھی، وہ یہ الفاظ نقل کریں : پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا نہیں کیا، تو انھوں نے اس تلقین کو قبول کیا، اس روایت کے الفاظ ان کے لیے خلط ملط ہوگئے تھے۔