1262 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِى الصِّدِّيقِ النَّاجِىِّ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ قَالَ كُنَّا نَحْزُرُ قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِى الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلاَثِينَ آيَةً قَدْرَ سُورَةِ السَّجْدَةِ فِى الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ وَفِى الأُخْرَيَيْنِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِى الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ فِى الْعَصْرِ عَلَى قَدْرِ الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِى الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الْعَصْرِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ. هَذَا ثَابِتٌ صَحِيحٌ .
1262 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ظہر اور عصر کی نماز میں قیام کا اندازہ لگایا تو ہم نے یہ اندازہ لگایا کہ ظہر کی نماز میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قیام اتناطویل ہوتا ہے جتنی دیر میں تیس آیات تلاوت کی جاسکیں یعنی جتنی سورة سجدہ بڑی ہے یہ اندازہ پہلی دو رکعت کے بارے میں تھا۔ جبکہ آخری دو رکعت میں اس سے نصف ہوتا تھا۔
اسی طرح ہم نے عصر کی پہلی رکعت میں آپ کے قیام کا اندازہ لگایا تو وہ ظہر کی آخری دو رکعت جتنا ہوتا تھا اور ہم نے عصر کی آخری دو رکعت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قیام کا اندازہ لگایاتو وہ اس کے نصف ہوتا تھا۔
یہ روایت ثابت اور صحیح ہے۔