1533 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مُوسَى عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِى عَلْقَمَةَ عَنْ يَسَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَآنِى ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أُصَلِّى بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَقَالَ يَا يَسَارُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَرَجَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نُصَلِّى هَذِهِ الصَّلاَةَ فَقَالَ « لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ لاَ تُصَلُّوا بَعْدَ الْفَجْرِ إِلاَّ سَجْدَتَيْنِ ».
1533 ۔ یسار بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے مجھے دیکھا میں صبح صادق ہوجانے کے بعد نوافل پڑھ رہا تھا تو حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے فرمایا : اے یسار ! ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے ہم اس وقت یہی نماز (یعنی اس وقت میں نوافل) ادا کررہے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا : تمام لوگ موجودہ غیر موجود افراد تک یہ بات پہنچا دیں صبح صادق ہوجانے کے بعد (نوافل میں) صرف دو رکعت (سنت ) ادا کرو (اس کے علاوہ کوئی نماز ادا نہیں کی جاسکتی) ۔