hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 1565

.

سنن الدارقطني

1565
Sunan Al Daraqutni
1565 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَدَمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَخْطُبُنَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ أَقْبَلَتْ عِيرٌ تَحْمِلُ الطَّعَامَ حَتَّى نَزَلُوا بِالْبَقِيعِ فَالْتَفَتُوا إِلَيْهَا وَانْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لَيْسَ مَعَهُ إِلاَّ أَرْبَعُونَ رَجُلاً أَنَا مِنْهُمْ - قَالَ - وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا ). لَمْ يَقُلْ فِى هَذَا الإِسْنَادِ إِلاَّ أَرْبَعِينَ رَجُلاً غَيْرُ عَلِىِّ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ حُصَيْنٍ وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ حُصَيْنٍ فَقَالُوا لَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- إِلاَّ اثْنَا عَشَرَ رَجُلاً.
:1565 حضرت جابربن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مربتہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن ہمیں خطبہ دے رہے تھے ‘ اسی دوران ایک قافلہ آیا جو اناج لے کر آیا تھا اور وہ قافلہ کھلے میدان میں ٹھہر گیا ‘ لوگ اس کی طرف متوجہ ہوگئے اور اس کی طرف چلے گئے اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چھوڑگئے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صرف چالیس افرادرہ گئے ‘ جن میں ‘ میں بھی شامل تھا ‘ تو اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ آیت نازل کی : اور جب انھوں نے تجارت اور دلچسپی کی چیز کو دیکھاتو اس کی طرف چلے گئے اور تمہیں قیام کی حالت میں چھوڑگئے۔ صرف علی بن عامرنامی راوی نے اس روایت میں چالیس افراد کی موجودگی کا تذکرہ کیا ہے، جبکہ دیگرراویوں نے یہ بات ذکر کی ہے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صرف بارہ افرادرہ گئے تھے۔