1566 - حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ وَسَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَائِمٌ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ قَدِمَتْ عِيرٌ فَذَكَرَهُ وَقَالَ لَمْ يَبْقَ إِلاَّ اثْنَا عَشَرَ رَجُلاً مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ. الْحَدِيثَ.
:1566 حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن کھڑے ہو کرخطبہ دے رہے تھے ‘ اس دوران قافلہ آیا (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے ‘ جس کے بعد یہ الفاظ ہیں :) حضرت جابر (رض) نے فرمایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صرف بارہ افراد باقی رہ گئے جن میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) عنمابھی شامل تھے۔