hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 1640

.

سنن الدارقطني

1640
Sunan Al Daraqutni
1640 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ مَكَثْنَا زَمَانًا لاَ نَزِيدُ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ وَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَاجْتَمَعْنَا فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ « إِنَّ اللَّهَ قَدْ زَادَكُمْ صَلاَةً ». فَأَمَرَنَا بِالْوِتْرِ. مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِىُّ ضَعِيفٌ.
1640 عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ‘ اپنے داداکایہ بیان نقل کرتے ہیں ایک طویل عرصہ ایساگزر گیا کہ ہم پانچ نمازوں کے علاوہ مزید کوئی نماز نہیں ادا کرتے تھے ‘ پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیاتو ہم اکٹھے ہوئے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ کی حمدوثناء بیان کرنے کے بعد فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک اور نماز عطاء کی ہے ‘ پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں وترادا کرنے کی تلقین کی۔ اس روایت کا راوی (یعنی عبیداللہ) محمد بن عبیداللہ عزیم ضعیف ہے۔