1723 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ دَخَلَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- الْبَيْتَ ثُمَّ خَرَجَ وَبِلاَلٌ خَلْفَهُ فَقُلْتُ لِبِلاَلٍ هَلْ صَلَّى قَالَ لاَ. قَالَ فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ دَخَلَ فَسَأَلْتُ بِلاَلاً هَلْ صَلَّى قَالَ نَعَمْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ اسْتَقْبَلَ الْجَذَعَةَ وَجَعَلَ السَّارِيَةَ الثَّانِيَةَ عَنْ يَمِينِهِ
1723 حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے ‘ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے ‘ حضرت بلال (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے ‘ میں نے حضرت بلال (رض) سے دریافت کیا کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (خانہ کعبہ کے اندر) نماز ادا کی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا نہیں ! راوی بیان کرتے ہیں اگلے دن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے ‘ میں نے پھر حضرت بلال (رض) سے دریافت کیا کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں ! نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعت ادا کی ہیں ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درخت کے تنے کی طرف رخ کیا تھا اور دوسرے ستون کو اپنے دائیں طرف رکھا تھا۔