2167 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ يَقُولُ إِنَّا صَحِبْنَا أَصْحَابَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَتَعَلَّمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمْ حَدَّثُونَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ أُغْمِىَ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلاَثِينَ فَإِنْ شَهِدَ ذَوَا عَدْلٍ فَصُومُوا وَأَفْطِرُوا وَانْسُكُوا »
2167 عبدالرحمن بن زید (رض) بیان کرتے ہیں ہمیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب کی صحبت میں رہنے کا شرف حاصل ہے ‘ ہم نے ان سے علم حاصل کیا ہے ‘ انھوں نے ہمیں یہ بات بتائی ہے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یہ بات ارشاد فرمائی ہے
” اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنے شروع کرو اور اسے دیکھ کر ہی روزے رکھنے بند کرو اور اگر بادل چھائے ہوئے ہوں توتیس کی تعداد پوری کرلو ‘ اگر دوعادل لوگ گواہی دیں تو (ان کی گواہی کی بنیاد پر) روزے رکھنے شروع کرو ‘ عیدالفطر کرویا قربانی کرو (یعنی عیدالاضحی مناؤ) ۔