hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 2166

.

سنن الدارقطني

2166
Sunan Al Daraqutni
2166 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ أَبِى مَالِكٍ الأَشْجَعِىِّ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَارِثِ الْجَدَلِىِّ جَدِيلَةُ قَيْسٍ أَنَّ أَمِيرَ مَكَّةَ قَالَ عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ نَنْسُكَ لِلرُّؤْيَةِ فَإِنْ لَمْ نَرَهُ وَشَهِدَ شَاهِدَا عَدْلٍ نَسَكْنَا بِشَهَادَتِهِمَا. فَسَأَلْتُ الْحُسَيْنَ مَنْ هُوَ قَالَ الْحَارِثُ بْنُ حَاطِبٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ. وَقَالَ إِنَّ فِيكُمْ مَنْ هُوَ أَعْلَمُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَأَشَارَ إِلَى رَجُلٍ خَلْفَهُ قُلْتُ مَنْ هُوَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ بِذَلِكَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- . قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرْبِىَّ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ حَدَّثَنَا بِهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ هُوَ الْحَارِثُ بْنُ حَاطِبِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ خُبَيْبِ بْنِ وَهْبِ بْنِ حُذَافَةَ بْنِ جُمَحٍ كَانَ مِنْ مُهَاجِرَةِ الْحَبَشَةِ.
2166 حسین بن حارث جدلی بیان کرتے ہیں مکہ کے گورنرنے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ہدایت کی تھی ہم (چاند دیکھ کر قربانی کریں) یعنی عیدالاضحی منائیں اور اگر ہم خود چاند نہ دیکھیں اور دوعادل لوگ اس کی گواہی دے دیں تو دونوں کی گواہی کی بنیاد پر قربانی کرلیں۔ راوی بیان کرتے ہیں میں نے حسین بن حارث سے دریافت کیا وہ گورنرکون تھے ؟ تو انھوں نے جواب دیا وہ حارث بن حاطب تھے ‘ جو محمد بن حاطب کے بھائی تھے۔
اس گورنرنے یہ بات بھی کہی کہ تمہارے درمیان وہ شخص موجود ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے (احکامات) میں سب سے زیادہ علم رکھتے ہیں ‘ پھر اس گورنرنے وہاں موجود ایک شخص کی طرف اشارہ کیا۔
راوی بیان کرتے ہیں وہ صاحب کون تھے ؟ تو انھوں نے جواب دیاـ وہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) تھے۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے یہ بات بیان کی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اسی بات کا حکم دیا ہے (یعنی ہم دوگواہوں کی گواہی کی بنیاد پرچاند نظر آجانے کا فیصلہ کردیں) ۔
ابوبکرنیشاپوری بیان کرتے ہیں میں نے ابراہیم حربی سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا ‘ انھوں نے بیان کیا سعید بن سلیمان نے ہمیں یہ روایت سنائی ہے ‘ اس کے بعد ابراہیم نے یہ بات بیان کی وہ صاحب حارث بن حاطب بن حارث بن معمر بن خبیب بن وہب بن حذیفہ بن جمعہ تھے ‘ جنہیں حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا شرف حاصل ہے۔