278 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى زِيَادٍ الْقَدَّاحُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِى عَلْقَمَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رضى الله عنه قَالَ دَعَا يَوْمًا بِوَضُوءٍ ثُمَّ دَعَا نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَفْرَغَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى وَغَسَلَهَا ثَلاَثًا ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلاَثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ فَأَنْقَاهُمَا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ مِثْلَ هَذَا الْوُضُوءِ الَّذِى رَأَيْتُمُونِى تَوَضَّأْتُهُ ثُمَّ قَالَ « مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ». ثُمَّ قَالَ أَكَذَلِكَ يَا فُلاَنُ قَالَ نَعَمْ. ثُمَّ قَالَ أَكَذَلِكَ يَا فُلاَنُ قَالَ نَعَمْ حَتَّى اسْتَشْهَدَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى وَافَقْتُمُونِى عَلَى هَذَا.
حضرت عثمان غنی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے، انھوں نے ایک دن وضو کا پانی منگوایا اور پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) میں سے کچھ افراد کو بلایا، پھر انھوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اسے تین مرتبہ دھویا۔ انھوں نے تین مرتبہ کلی کی، اس کے بعد ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر دونوں بازؤ وں کو کہنیوں تک تین، تین مرتبہ دھویا، پھر انھوں نے اپنے سر کا مسح کیا، پھر انھوں نے اپنے دونوں پاؤں دھولیے اور انھیں اچھی طرح صاف کیا، پھر انھوں نے یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ نے اسی طرح وضو کیا، جیسے ابھی آپ لوگوں نے مجھے وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی : ” جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر اس کے بعد وہ دو رکعت نماز ادا کرے تو اپنے گناہوں کے حوالے سے وہ اس طرح ہوجاتا ہے، جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا “۔