2819 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ حَضَرْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَتَاهُ رَجُلاَنِ تَبَايَعَا سِلْعَةً فَقَالَ هَذَا أَخَذْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا. وَقَالَ الآخَرُ بِعْتُكَهَا بِكَذَا وَكَذَا. قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ أُتِىَ عَبْدُ اللَّهِ فِى مِثْلِ هَذَا فَقَالَ حَضَرْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أُتِىَ فِى مِثْلِ هَذَا فَأَمَرَ بِالْبَائِعِ أَنْ يُسْتَحْلَفَ ثُمَّ يَخْتَارُ الْمُبْتَاعُ إِنْ شَاءَ أَخَذَ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ.
2819 ۔ عبدالملک بن عبیدہ بیان کرتے ہیں میں ابوعبیدہ بن عبداللہ کے پاس موجود تھا ان کے پاس دو آدمی آئے انھوں نے ایک چیز کا سودا کیا انھوں نے کہا میں نے یہ چیز اتنے عوض میں لی ہے دوسرے نے کہا میں نے اتنے عوض میں فروخت کی ہے تو حضرت ابوعبیدہ نے کہا اسی طرح کی صورت حال حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے سامنے پیش ہوئی تھی تو انھوں نے بتایا تھا کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھا جب اس طرح کا معاملہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فروخت کرنے والے کے بارے میں یہ ہدایت کی تھی، کہ اس سے حلف لیا جائے پھر اس کے بعد خریدار کو اختیار ہوگا چاہے تو فروخت کرنے والے کے بیان کے مطابق اس چیز کو حاصل کرے اور اگر چاہے تو اسے ترک کردے۔