2820 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ أُمَيَّةَ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ حَضَرْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَتَاهُ رَجُلاَنِ تَبَايَعَا سِلْعَةً فَقَالَ هَذَا أَخَذْتُ بِكَذَا وَكَذَا وَقَالَ هَذَا بِعْتُ بِكَذَا وَكَذَا فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ أُتِىَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ فِى مِثْلِ هَذَا فَقَالَ حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أُتِىَ فِى مِثْلِ هَذَا فَأَمَرَ بِالْبَائِعِ أَنْ يُسْتَحْلَفَ ثُمَّ يُخَيَّرُ الْمُبْتَاعُ إِنْ شَاءَ أَخَذَ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ.قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ إِنِّى أُخْبِرْتُ عَنْ هِشَامِ بْنِ يُوسُفَ فِى الْبَيِّعَيْنِ فِى حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدَةَ. وَقَالَ حَجَّاجٌ الأَعْوَرُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ .
2820 ۔ عبدالملک بن جبیر بیان کرتے ہیں میں حضرت عبداللہ بن مسعود کے صاحبزادے ابوعبیدہ کے پاس موجود تھا ان کے پاس دو آدمی آئے انھوں نے کسی چیز کا سودا کیا تھا ایک بولا میں نے یہ چیز اتنے عوض میں حاصل کی ہے دوسرابولا میں نے یہ چیز اتنے کے عوض میں فروخت کی ہے ، تو حضرت ابوعبیدہ نے بتایا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے سامنے یہ مقدمہ پیش ہوا تھا انھوں نے یہ بات بتائی تھی
میں اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھا جب آپ کے سامنے اس طرح کا مقدمہ پیش کیا گیا تھا تو آپ نے فروخت کرنے والے کے بارے میں یہ حکم دیا تھا کہ وہ قسم اٹھائے پھر اس کے بعد خریدار کو یہ اختیار دیا جائے گا چاہے وہ اس سے لے چاہے توترک کردے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی موجود ہے۔