299 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِىُّ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مَرْيَمَ عَنِ ابْنِ دَارَةَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَيْهِ يَعْنِى عُثْمَانَ مَنْزِلَهُ فَسَمِعَنِى وَأَنَا أَتَمَضْمَضُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ. قُلْتُ لَبَّيْكَ. قَالَ أَلاَ أُحَدِّثُكَ عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قُلْتُ بَلَى . قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أُتِىَ بِمَاءٍ وَهُوَ عِنْدَ الْمَقَاعِدِ فَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَنَثَرَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهَ ثَلاَثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاَثًا وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ هَكَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمُوهُ .
ابن دارہ بیان کرتے ہیں : میں حضرت عثمان غنی (رض) کی خدمت میں ان کے گھر داخل ہوا، انھوں نے میری آواز سنی کہ میں کلی کررہا ہوں تو آواز دی : اے محمد ! میں نے کہا : میں حاضر ہوں ! انھوں نے فرمایا : کیا میں تمہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ نہ بتاؤں ! میں نے عرض کی : جی ہاں ! تو حضرت عثمان غنی (رض) نے فرمایا : مجھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں اچھی طرح یاد ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی لایا گیا، آپ اس وقت صحن میں تشریف فرما تھے، آپ نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا، تین، تین مرتبہ دونوں بازؤ و ں کو دھویا، تین مرتبہ اپنے سر کا مسح کیا، تین، تین مرتبہ اپنے دونوں پاؤں دھوئے اور (پھر حضرت عثمان (رض) نے) یہ بات بیان کی : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ اسی طرح ہے، میں نے یہ بات پسند کی کہ میں تمہیں یہ دکھادوں۔