hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3001

.

سنن الدارقطني

3001
Sunan Al Daraqutni
3001 - حَدَّثَنِى إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ عَنْ أَبِى نَضْرَةَ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ قَالَ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى سَرِيَّةٍ ثَلاَثِينَ رَاكِبًا - قَالَ - فَنَزَلْنَا عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْعَرَبِ فَسَأَلْنَاهُمْ أَنْ يُضَيِّفُونَا فَأَبَوْا - قَالَ - فَلُدِغَ سَيِّدُ الْحَىِّ فَأَتَوْنَا فَقَالُوا أَفِيكُمْ أَحَدٌ يَرْقِى مِنَ الْعَقْرَبِ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ أَنَا وَلَكِنْ لاَ أَفْعَلُ حَتَّى تُعْطُونَا. فَقَالُوا فَإِنَّا نُعْطِيكُمْ ثَلاَثِينَ شَاةً قَالَ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) سَبْعَ مَرَّاتٍ فَبَرَأَ قَالَ فَلَمَّا قَبَضْنَاهَا عَرَضَ فِى أَنْفُسِنَا مِنْهَا شَىْءٌ. قَالَ فَكَفَفْنَا حَتَّى أَتَيْنَا النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ قَالَ فَقَالَ « وَمَا عِلْمُكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ فَاقْسِمُوهَا وَاضْرِبُوا لِى مَعَكُمْ بِسَهْمٍ ».
3001 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم تیس سواروں کو ایک مہم پروانہ کیا ہم نے ایک عرب قبیلے (کی بستی) کے پاس پڑاؤ کیا ہم نے ان سے مہمان نوازی کی درخواست کی تو انھوں نے انکار کردیا۔
راوی بیان کرتے ہیں قبیلے کے سردار کو (کسی زہریلے جانور نے ) کاٹ لیا وہ لوگ ہمارے پاس آئے اور دریافت کیا کیا آپ میں سے کوئی شخص بچھو کے کاٹنے کا دم کرسکتا ہے ؟ راوی بیان کرتے ہیں میں نے جواب دیا ہاں۔ میں کرسکتا ہوں ، لیکن میں ایسا اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک تم لوگ ہمیں (اس کا معاوضہ ) ادا نہیں کرو گے انھوں نے کہا ہم آپ لوگوں کو (اس کے معاوضے میں) تیس بکریاں دیں گے ، راوی کہتے ہیں ، میں نے اس شخص پر سو رہ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کردم کیا تو وہ ٹھیک ہوگیا، جب ہم نے وہ بکریاں وصول کیں تو ہمیں اس بارے میں کچھ الجھن محسوس ہوئی ہم نے ان بکریوں کا گوشت استعمال نہیں کیا پھر جب ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ نے دریافت کیا تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے ؟ (میں نے جواب دیا آپ نے بتایا ہے) تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم انھیں تقسیم کرلو اور اپنے ساتھ میرا حصہ بھی رکھو۔