3004 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَحْرٍ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ الأَنْصَارِىُّ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ قَتَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِىُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَعَثَ سَرِيَّةً عَلَيْهَا أَبُو سَعِيدٍ فَمَرَّ بِقَرْيَةٍ فَإِذَا مَلِكُ الْقَرْيَةِ لَدِيغٌ فَسَأَلْنَاهُمْ طَعَامًا فَلَمْ يُطْعِمُونَا وَلَمْ يُنْزِلُونَا فَمَرَّ بِنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْقَرْيَةِ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ يُحْسِنُ أَنْ يَرْقِىَ إِنَّ الْمَلِكَ يَمُوتُ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَأَتَيْتُهُ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَأَفَاقَ وَبَرَأَ فَبَعَثَ إِلَيْنَا بِالنُّزْلِ وَبَعَثَ إِلَيْنَا بِالشَّاءِ فَأَكَلْنَا الطَّعَامَ أَنَا وَأَصْحَابِى وَأَبَوْا أَنْ يَأْكُلُوا مِنَ الْغَنَمِ حَتَّى أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ فَقَالَ « وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ ». قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ شَىْءٌ أُلْقِىَ فِى رُوعِى. قَالَ « فَكُلُوا وَأَطْعِمُونَا مِنَ الْغَنَمِ ».
3004 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہم روانہ کی جس کے امیر حضرت ابوسعید خدری (رض) تھے ان کا گزر ایک بستی پر سے ہوا جس کے امیر کو کسی زہریلے جانور نے کاٹ لیا تھا ہم نے ان لوگوں سے کھانا مانگا انھوں نے ہمیں کھانے کے لیے انکار کردیا، ہمیں پڑاؤ بھی نہیں کرنے دیا، (ہم بستی سے باہر پڑاؤ کیا) اس بستی کا ایک فرد ہمارے پاس سے گزرا توبولااے اہل عرب کیا تم میں سے کسی شخص کو دم کرنا آتا ہے ہمارے سردار مررہا ہے تو حضرت ابوسعید خدری نے فرمایا میں اس کے پاس آیا اور میں نے سورة فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کیا تو وہ ٹھیک ہوگیا۔ ان لوگوں نے ہماری طرف کھانے کا سامان بھیجا اور بکریاں بھیجیں میں نے اور میرے ساتھیوں نے کھانا کھالیا، لیکن میرے ساتھیوں نے ان بکریوں (کو ذبح کرنے ان کا گوشت کھانے سے) انکار کردیا، یہاں تک کہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے دریافت کیا تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے ؟ میں نے عرض کیا یارسول اللہ یہ بات میرے ذہن میں آگئی تھی تو نبی نے فرمایا، تم ان بکریوں (کا گوشت ) کھاؤ اور اس میں سے ہمیں بھی کھلاؤ۔