3143 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ عَلِيًّا رضى الله عنه حَرَّقَ نَاسًا ارْتَدُّوا عَنِ الإِسْلاَمِ فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَمْ أَكُنْ لأَحْرِقَهُمْ بِالنَّارِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ ». وَكُنْتُ أَقْتُلُهُمْ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ ». قَالَ فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا فَقَالَ وَيْحَ ابْنِ عَبَّاسٍ. هَذَا ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
3143 ۔ عکرمہ بیان کرتے ہیں : حضرت علی (رض) نے مرتد ہونے والے کچھ لوگوں کو جلوادیا، اس بات کی اطلاع حضرت ابن عباس کو ملی تو انھوں نے فرمایا : میں ان لوگوں کو آگ میں نہ جلواتا، کیونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے اللہ کے عذاب دینے کے طریقے کی طرح (یعنی آگ میں جلا کر) کسی کو عذاب (یعنی سزا) نہ دو۔
(حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا) میں ان لوگوں کو قتل کروا دیتا کیونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے :
'' جو شخص اپنا دین (یعنی اسلام) تبدیل کرلے اسے قتل کردو ''
راوی بیان کرتے ہیں : اس بات کی اطلاع حضرت علی (رض) کو ملی تو انھوں نے فرمایا، ابن عباس (رض) کا ستیاناس ہو۔
یہ روایت ثابت ہے اور صحیح ہے۔