hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3469

.

سنن الدارقطني

3469
Sunan Al Daraqutni
3470 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ الْمَالِكِىُّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ زَوَّجَ أُخْتًا لَهُ فَطَلَّقَهَا الرَّجُلُ ثُمَّ أَنْشَأَ يَخْطُبُهَا فَقَالَ زَوَّجْتُكَ كَرِيمَتِى فَطَلَّقْتَهَا ثُمَّ أَنْشَأْتَ تَخْطُبُهَا فَأَبَى أَنْ يُزَوِّجَهُ وَهَوِيَتْهُ الْمَرْأَةُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الآيَةَ (وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ ). هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِىُّ عَنْ أَبِى مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ يُونُسَ. وَعَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى عَمْرٍو عَنْ أَبِيهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ يُونُسَ .
3470 ۔ حضرت حسن بصری فرماتے ہیں : حضرت معقل بن یسار (رض) نے اپنی بہن کی شادی کی ، ان کے شوہر نے انھیں طلاق دے دی ، میں نے اپنی (معزز بہن ) کے ساتھ تمہاری شادی کی اور تم نے طلاق دے دی ، اب پھر تم نے نکاح کا پیغام بھیجا ہے ، حضرت معقل (رض) نے اپنی بہن کی شادی اس کے ساتھ کرنے سے انکار کردیا۔ لیکن وہ خاتون اس شخص کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی :
'' جب تم عورتوں کو طلاق دے دو، اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو تم انھیں اس بات سے منع نہ کرو، کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ شادی کرلیں۔ یہ حدیث صحیح ہے ، امام بخاری نے اسے ابومعمر کے حوالے سے عبدالوارث کے حوالے سے یونس سے نقل کیا ہے۔ اس کے علاوہ احمد بن ابوعمرو کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ابراہیم بن طہمان کے حوالے سے یونس سے نقل کیا ہے۔