hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3470

.

سنن الدارقطني

3470
Sunan Al Daraqutni
3471 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنِى إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ قَالَ فِى قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ (فَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ ) قَالَ حَدَّثَنِى مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِىُّ أَنَّهَا نَزَلَتْ فِيهِ. قَالَ كُنْتُ زَوَّجْتُ أُخْتًا لِى مِنْ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا ثُمَّ جَاءَ يَخْطُبُهَا فَقُلْتُ لَهُ زَوَّجْتُكَ وَفَرَشْتُكَ وَأَكْرَمْتُكَ فَطَلَّقْتَهَا ثُمَّ جِئْتَ تَخْطُبُهَا لاَ وَاللَّهِ لاَ تَعُودُ إِلَيْهَا أَبَدًا قَالَ وَكَانَ الرَّجُلُ لاَ بَأْسَ بِهِ وَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تُرِيدُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الآيَةَ فَقُلْتُ الآنَ أَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَزَوَّجْتُهَا إِيَّاهُ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الْحَسَنِ. وَسَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ مَعْقِلٍ.
3471 ۔ حسن بصری ، اللہ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : تو تم ان عورتوں کو اس بات سے منع نہ کرو، کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ شادی کرلیں، اگر وہ مناسب طور پر آپس میں (دوبارہ شادی کرنے پر) راضی ہوں۔
حسن بصری نے فرمایا : حضرت معقل بن یسار مزنی (رض) نے مجھے بتایا : یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ انھوں نے اپنی بہن کی شادی ایک شخص کے ساتھ کی، اس شخص نے اس خاتون کو طلاق دے دی، یہاں تک کہ اس عورت کی عدت گزر گئی ، پھر اس شخص نے دوبارہ اس خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا پیغام بھیجا، تو میں نے اس سے کہا : میں نے تمہارے ساتھ (اپنی بہن) کی شادی کی ، اسے تمہاری بیوی بنایا، تمہاری عزت افزائی کی اور تم نے اسے طلاق دے دی، اب پھر تم نکاح کا پیغام لے کر آگئے ہو، نہیں ! اللہ کی قسم تم اسے دوبارہ کبھی بھی حاصل نہیں کرسکو گے ، حضرت معقل فرماتے ہیں : اس شخص میں اور کوئی خرابی نہیں تھی، اور وہ عورت بھی اس کے ساتھ شادی دوبارہ کرنا چاہتی تھی ، تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔
(حضرت معقل (رض) بیان کرتے ہیں ) میں نے کہا یارسول اللہ اب میں ایساہی کروں گا، پھر میں نے عورت کی شادی اس شخص کے ساتھ کردی۔ عباد بن راشد نے حسن بصری کے حوالے سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ سعید نے قتادہ کے حوالے سے ، حسن بصری کے حوالے سے ، حضرت معقل (رض) سے نقل کیا ہے۔