3473 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ كَانَتْ لِى أُخْتٌ تَحْتَ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا ثُمَّ خَلاَ عَنْهَا حَتَّى إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا ثُمَّ جَاءَ يَخْطُبُهَا فَحَمِىَ مَعْقِلٌ مِنْ ذَلِكَ وَقَالَ خَلاَ عَنْهَا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهَا فَحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى ( وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ) الآيَةَ.
3473 ۔ حضرت معقل بن یسار (رض) بیان کرتے ہیں : میری بہن ایک شخص کی بیوی تھی اس نے اسے طلاق دیدی یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی پھر اس شخص نے نکاح کا پیغام بھیجا تو حضرت معقل (رض) کو اس بات پر غصہ آگیا، انھوں نے فرمایا اس نے اس لڑکی کو چھوڑ دیا تھا حالانکہ یہ اس سے رجوع کرسکتا تھا، حضرت معقل (رض) اس لڑکی اور اس کے شوہر سابقہ کے درمیان رکاوٹ بن گئے تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔:
'' جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو انھیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ دوبارہ شادی کرلیں۔