hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3471

.

سنن الدارقطني

3471
Sunan Al Daraqutni
3472 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِىِّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنِى مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ كَانَتْ لِى أُخْتٌ فَخُطِبَتْ إِلَىَّ وَكُنْتُ أَمْنَعُهَا النَّاسَ فَأَتَانِى ابْنُ عَمٍّ لِى فَخَطَبَهَا فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ فَاصْطَحَبَا مَا شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى ثُمَّ طَلَّقَهَا طَلاَقًا لَهُ رَجْعَةٌ ثُمَّ تَرَكَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا فَخَطَبَهَا مَعَ الْخُطَّابِ فَقُلْتُ مَنَعْتُهَا النَّاسَ وَزَوَّجْتُكَ إِيَّاهَا ثُمَّ طَلَّقْتَهَا طَلاَقًا لَهُ رَجْعَةٌ ثُمَّ تَرَكْتَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا فَلَمَّا خُطِبَتْ إِلَىَّ أَتَيْتَنِى تَخْطُبُهَا مَعَ الْخُطَّابِ لاَ أُزَوِّجُكَ أَبَدًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى أَوْ قَالَ أُنْزِلَتْ ( وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ ) فَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِى وَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ . الْمَعْنَى قَرِيبٌ.
3472 ۔ حضرت معقل بن یسار (رض) بیان کرتے ہیں : میری ایک بہن تھی ، اس کے ساتھ شادی کے لیے کچھ لوگوں کے رشتے آئے لیکن میں نے انھیں منع کردیا، پھر میرا چچازاد بھائی میرے پاس آیا، اس نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا تو میں نے لڑکی کی شادی اس کے ساتھ کردی، جب تک اللہ کو منظور تھا، وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہے، پھر اس شخص نے اس لڑکی کو طلاق دیدی ، جس میں اسے رجوع کرنے کی گنجائش تھی ، لیکن اس شخص نے رجوع نہیں کیا، یہاں تک کہ لڑکی کی عدت گزر گئی ، اس کے بعد دوسرے لوگوں کے ساتھ اس نے بھی نکاح کا پیغام بھیجا، تو میں نے کہا : میں نے دوسرے لوگوں میں سے کسی کے ساتھ اس لڑکی کی شادی نہیں کی، اور تمہارے ساتھ اس کی شادی کردی، لیکن تم نے اسے طلاق دیدی ، جس میں رجوع کی گنجائش تھی لیکن تم نے رجوع نہیں کیا، یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی، اب جب اس کے رشتے آرہے ہیں تو تم نے بھی رشتہ بھیج دیا، میں تمہارے ساتھ اس کی شادی کبھی نہیں کروں گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی۔ (روای کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ آیت نازل ہوئی۔
'' جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو انھیں اس بات سے منع نہ کرو، کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ دوبارہ شادی کرلیں۔
(حضرت معقل (رض) بیان کرتے ہیں ) میں نے اپنی قسم کا کفارہ دیا اور اس لڑکی کی شادی اس شخص کے ساتھ کردی ۔ اس روایت کا مفہوم (ایک دوسرے کے) قریب ہے۔