hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3490

.

سنن الدارقطني

3490
Sunan Al Daraqutni
3491 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ الْمِصْرِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ بْنِ سُلَيْمَانَ أَبُو عُتْبَةَ الْحِمْصِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى فُدَيْكٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ تَزَوَّجَ بِنْتَ خَالِهِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ قَالَ فَذَهَبَتْ أُمُّهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ إِنَّ ابْنَتِى تَكْرَهُ ذَاكَ . فَأَمَرَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُفَارِقَهَا فَفَارَقَهَا . وَقَالَ « لاَ تَنْكِحُوا الْيَتَامَى حَتَّى تَسْتَأْمِرُوهُنَّ فَإِذَا سَكَتْنَ فَهُوَ إِذْنُهَا ». فَتَزَوَّجَهَا بَعْدَ عَبْدِ اللَّهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ . رَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ وَصَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ أَبِى ذِئْبٍ عَنْ نَافِعٍ مُخْتَصَرًا مُرْسَلاً . وَابْنُ أَبِى ذِئْبٍ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ نَافِعٍ وَإِنَّمَا رَوَاهُ عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْهُ.
3491 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں منقول ہے : انھوں نے اپنے ماموں حضرت عثمان بن مظعون (رض) کی صاحبزادی کے ساتھ شادی کرلی، حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : اس لڑکی کی والد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی میری بیٹی اس رشتے کو ناپسند کرتی ہے تو نبی کریم نے حضرت ابن عمر (رض) کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس عورت سے علیحدگی اختیار کرلیں (یعنی طلاق دیدیں) تو حضرت ابن عمر (رض) نے اس سے علیحدگی اختیار کرلی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا، لڑکیوں کی شادی اس وقت تک نہ کرو جب تک ان کی رائے معلوم نہ ہو، اگر وہ (جواب میں ) خاموش رہیں تو یہ ان کی اجازت (شمار) ہوگی۔
راوی بیان کرتے ہیں : بعد میں حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مختصر طور پر اور مرسل روایت کے طور پر نافع سے منقول ہے ۔
ابن ابی وہب نامی راوی نے نافع سے اس کا سماع نہیں کیا ہے ، انھوں نے عمر بن حسین کے حوالے سے نافع سے روایت کیا ہے۔