hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3494

.

سنن الدارقطني

3494
Sunan Al Daraqutni
3495 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ قَالَ تَزَوَّجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ زَيْنَبَ بِنْتَ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ بَعْدَ وَفَاةِ أَبِيهَا زَوَّجَهُ إِيَّاهَا عَمُّهَا قُدَامَةُ بْنُ مَظْعُونٍ فَأَرْغَبَهُمُ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فِى الصَّدَاقِ فَقَالَتْ أُمُّ الْجَارِيَةِ لِلْجَارِيَةِ لاَ تُجِيزِى فَكَرِهَتِ الْجَارِيَةُ النِّكَاحَ وَأَعْلَمَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ذَلِكَ هِىَ وَأُمُّهَا فَرَدَّ نِكَاحَهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَنَكَحَهَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ.
3495 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے حضرت عثمان بن مظعون کے انتقال کے بعد ان کی صاحبزادی زینب بنت عثمان کے ساتھ شادی کرلی یہ نکاح اس لڑکی کے چچا حضرت قدامہ نے کروایا، حضرت مغیرہ بن شعبہ نے انھیں زیادہ مہر کی پیشکش کی تو اس لڑکی کی والدہ نے اس لڑکی سے کہا، تم (اپنے چچا کے کیے ہوئے نکاح کو) برقرار نہ رکھو، اس لڑکی نے (ابن عمر (رض)) کے ساتھ نکاح کو پسند نہیں کیا تھا، پھر اس لڑکی اور اس کی والدہ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بارے میں بتایا، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس نکاح کو کالعدم قرار دیا، بعد میں حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔