hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3503

.

سنن الدارقطني

3503
Sunan Al Daraqutni
3504 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِىُّ. وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الصُّوفِىُّ وَغَيْرُهُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلاً زَوَّجَ ابْنَتَهُ بِكْرًا وَلَمْ يَسْتَأْذِنْهَا فَأَتَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَرَدَّ نِكَاحَهَا. لَفْظُ أَبِى بَكْرٍ. وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ وَهِىَ بِكْرٌ مِنْ غَيْرِ أَمْرِهَا فَأَتَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا .
3504 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے اپنی ایک کنواری بیٹی کی شادی کردی، اس نے لڑکی سے اجازت نہیں لی، وہ لڑکی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی تو نبی کریم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔
ابوبکر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ، وہ لڑکی کنواری تھی (اور اس کی شادی) اس کی اجازت کے بغیر ہوئی، وہ نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو نبی نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروادی۔