3506 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى - يَعْنِى ابْنَ مَنْصُورٍ - حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ح وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُسْتَمْلِى حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَاسَرْجِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ أَنَّ رَجُلاً زَوَّجَ ابْنَةً لَهُ بِكْرًا وَهِىَ كَارِهَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَتَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَرَدَّ نِكَاحَهَا. قَالَ الشَّيْخُ الصَّحِيحُ مُرْسَلٌ وَقَوْلُ شُعَيْبٍ وَهَمٌ .
3506 ۔ عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں : نبی کریم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنی کنواری بیٹی کی شادی کردی وہ لڑکی اس رشتے کو ناپسند کرتی تھی ، وہ نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی تو نبی کریم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔
شیخ فرماتے ہیں : صحیح یہ ہے کہ یہ روایت ، مرسل ، ہے اور شعیب نامی راوی کا قول وہم ہے۔