3509 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الصَّنْعَانِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِى وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِى حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ الذِّمَّارِىُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتَوَائِىِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- رَدَّ نِكَاحَ بِكْرٍ وَثَيِّبٍ أَنْكَحَهُمَا أَبُوهُمَا وَهُمَا كَارِهَانِ فَرَدَّ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- نِكَاحَهُمَا . قَالَ الشَّيْخُ هَذَا وَهَمٌ مِنَ الذِّمَارِىِّ وَتَفَرَّدَ بِهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَالصَّوَابُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ عِكْرِمَةَ مُرْسَلٌ.
3509 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کنواری لڑکی اور ایک ثیبہ عورت دونوں کے نکاح کو کالعدم قرار دیا تھا، ان کے والد نے ان دونوں کی شادی کی تھی ان دونوں کو (یہ رشتے) پسند نہیں تھے، تو نبی کریم نے ان کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ شیخ فرماتے ہیں : اسے نقل کرنے میں ذماری نامی راوی کو وہم ہوا ہے وہ اس سند کے ساتھ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ صحیح یہ ہے روایت یحییٰ بن ابوکثیر کے حوالے سے مہاجربن عکرمہ کے حوالے سے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔