3515 - حَدَّثَنِى عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ الأَصْبَهَانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ - يَعْنِى ابْنَ مُسْلِمٍ - قَالَ قَالَ ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ أَخْبَرَنِى نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلاً زَوَّجَ ابْنَتَهُ بِكْرًا فَكَرِهَتْ ذَلِكَ فَأَتَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَرَدَّ نِكَاحَهَا . لاَ يَثْبُتُ هَذَا عَنِ ابْنِ أَبِى ذِئْبٍ عَنْ نَافِعٍ وَالصَّوَابُ حَدِيثُ ابْنِ أَبِى ذِئْبٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ وَقَدْ تَقَدَّمَ.
3515 ۔ حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے اپنی کنواری بیٹی کی شادی اس لڑکی کو رشتہ پسند نہیں تھا وہ نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو نبی نے اس کو نکاح کو کالعدم قرار دیا۔
یہ روایت ابن ابی ذئب کے حوالے سے ، نافع سے منقول ہونے کے اعتبار سے ثابت نہیں ہے ، درست یہ ہے کہ یہ ابن ابی ذہب کے حوالے سے عمر بن حسین سے منقول ہے جیسا کہ پہلے گزرچکا ہے۔