hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3515

.

سنن الدارقطني

3515
Sunan Al Daraqutni
3516 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ نَهَارٍ الْعَبْدِىِّ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ أَنَّ رَجُلاً جَاءَ بِابْنَتِهِ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ هَذِهِ ابْنَتِى أَبَتْ أَنْ تَزَوَّجَ. فَقَالَ « أَطِيعِى أَبَاكِ أَتَدْرِينَ مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى الزَّوْجَةِ لَوْ كَانَ بِأَنْفِهِ قُرْحَةٌ تَسِيلُ قَيْحًا وَصَدِيدًا لَحَسَتْهُ مَا أَدَّتْ حَقَّهُ ». فَقَالَتْ وَالَّذِى بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لاَ نَكَحْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لا تَنْكِحُوهُنَّ إِلاَّ بِإِذْنِهِنَّ ».
3516 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر نبی کریم کی خدمت میں آیا، اور عرض کی میری بیٹی شادی کرنے سے انکارکررہی ہے ، نبی کریم نے فرمایا تم اپنے باپ کا حکم مان لو کیا تم جانتی ہو ؟ شوہر کا بیوی پر حق کیا ہے ؟ اگر شوہر کی ناک میں پھوڑا نکل آئے جس میں سے پیپ اور مواد خارج ہوتا ہو اور عورت زبان کے ذریعے اس کو چاٹ لے تو بھی وہ شوہر کا حق ادا نہیں کرے گی، تو اس خاتون نے عرض کی : اس ذات کی قسم جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں تو شادی نہیں کروں گی ، نبی کریم نے ارشاد فرمایا، ان (لڑکیوں) کی شادی ان کی مرضی کے ساتھ کیا کرو۔