3518 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ وَلِلثَّيِّبِ نَصِيبٌ مِنْ أَمْرِهَا مَا لَمْ تَدْعُ إِلَى سَخْطَةٍ فَإِنْ دَعَتْ إِلَى سَخْطَةٍ وَكَانَ أَوْلِيَاؤُهَا يَدْعُونَ إِلَى الرِّضَا رُفِعَ ذَلِكَ إِلَى السُّلْطَانِ ». قَالَ إِسْحَاقُ قُلْتُ لِعِيسَى آخِرُ الْحَدِيثِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ هَكَذَا الْحَدِيثُ فَلاَ أَدْرِى.
3518 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم نے ارشاد فرمایا، کنواری لڑکی کی شادی اس وقت تک نہ کی جائے جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے، اور ثیبہ کو اپنی ذات کے بارے میں اختیار ہے ، جب تک وہ ناراضگی کی طرف دعوت نہ دے اگر وہ ناراضگی کی طرف بلاتی ہے اور اس کے سرپرست رضامندی کی طرف بلاتے ہیں تو یہ مقدمہ حاکم وقت کے سامنے پیش ہوگا۔
اسحاق کہتے ہیں : میں نے عیسیٰ سے دریافت کیا : روایت کا آخری حصہ نبی کریم سے منقول ہے ؟ انھوں نے جواب دیا مجھے نہیں ویسے روایت اسی طرح ہے۔