3517 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو طَالِبٍ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنِى عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَقَّابٍ وَأَبِى حَنِيفَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِىٍّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَقَالَ امْرَأَةٌ أَنَا وَلِيُّهَا تَزَوَّجَتْ بِغَيْرِ إِذْنِى. فَقَالَ عَلِىٌّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ نَنْظُرُ فِيمَا صَنَعَتْ إِنْ كَانَتْ تَزَوَّجَتْ كُفْؤًا أَجَزْنَا ذَلِكَ لَهَا وَإِنْ كَانَتْ تَزَوَّجَتْ مَنْ لَيْسَ لَهَا بِكُفْؤٍ جَعَلْنَا ذَلِكَ إِلَيْكَ .
3517 ۔ سماک بن حرب بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضرہوا اور بولا، ایک لڑکی ہے میں اس کا ولی ہوں ، اس نے میری اجازت کے بغیر شادی کرلی ہے ، تو حضرت علی (رض) نے فرمایا اس لڑکی نے جو حرکت کی ہے اس کے بارے میں ہماری رائے یہ ہے کہ اگر اس نے ، کفو، میں شادی کی ہے تو ہم اسے برقرار رکھیں گے اور اگر اس نے کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کی ہے جو اس کا کفو نہیں ہے تو ہم (اسے برقرار رکھنے کا اختیار یاکالعدم کا اختیار ) تمہیں دیں گے۔