3571 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ أَبُو حَفْصٍ الْحَدَثِىُّ حَدَّثَنَا مَسْرُوحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِىِّ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ أَنَّهُ قَالَ كَانَتْ أُخْتِى تَحْتَ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ تَزَوَّجَهَا عَلَى حَدِيقَةٍ فَكَانَ بَيْنَهُمَا كَلاَمٌ فَارْتَفَعَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « تَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ وَيُطَلِّقُكِ ». قَالَتْ نَعَمْ وَأَزِيدُهُ. قَالَ « رُدِّى عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ وَزِيدِيهِ ».
3571 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : میری بہن ایک انصاری کی اہلیہ تھی اس انصاری نے ایک باغ (کی بطور مہر) ادائیگی کی شرط پر اس کے ساتھ شادی کی تھی ، ان دونوں کے درمیان ناچاقی ہوئی، انھوں نے اپنا مقدمہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اسے اس کا باغ واپس کردو یہ تمہیں طلاق دیتا ہے ، تو وہ عورت بولی ٹھیک ہے میں اسے مزید بھی دے سکتی ہوں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس کا باغ واپس کرو اور اسے مزید ادائیگی بھی کرو۔