hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3572

.

سنن الدارقطني

3572
Sunan Al Daraqutni
3573 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ كَانَتْ عِنْدَهُ زَيْنَبُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَىِّ ابْنِ سَلُولٍ وَكَانَ أَصْدَقَهَا حَدِيقَةً فَكَرِهَتْهُ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « أَتَرُدِّينَ حَدِيقَتَهُ الَّتِى أَعْطَاكِ ». قَالَتْ نَعَمْ وَزِيَادَةً . فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَّا الزِّيَادَةُ فَلاَ وَلَكِنْ حَدِيقَتَهُ ». قَالَتْ نَعَمْ. فَأَخَذَهَا لَهُ وَخَلَّى سَبِيلَهَا فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ قَالَ قَدْ قَبِلْتُ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. سَمِعَهُ أَبُو الزُّبَيْرِ مِنْ غَيْرِ وَاحِدٍ.
3573 ۔ ابوزبیر بیان کرتے ہیں : حضرت ثابت بن قیس (رض) کی شادی زینب بنت عبداللہ سے ہوئی ، حضرت ثابت نے اس خاتون کو مہر کے طور پر ایک باغ دیا تھا، وہ خاتون انھیں پسند نہیں کرتی تھی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا اس نے جو باغ تمہیں دیاتھاکیاتم اسے واپس کرنے کے لیے تیار ہو ؟ اس خاتون نے عرض کی جی ہاں۔ (میں اس کے ساتھ) مزید بھی دے سکتی ہوں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، مزید ادائیگی کی ضرورت نہیں صرف اس باغ کو واپس کردو۔ اس خاتون نے عرض کی ٹھیک ہے ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ثابت (رض) بیان کرتے ہیں : کو باغ واپس ملنے اور عورت کو طلاق ہونے کا فیصلہ دیا، جب اس کی اطلاع حضرت ثابت بن قیس (رض) کو ملی تو انھوں نے کہا میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔