3617 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ أَبِى حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ قَضَى عُمَرُ فِى الْبَرْصَاءِ وَالْجَذْمَاءِ وَالْمَجْنُونَةِ إِذَا دَخَلَ بِهَا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا وَالصَّدَاقُ لَهَا بِمَسِيسِهِ إِيَّاهَا وَهُوَ لَهُ عَلَى وَلِيِّهَا . قَالَ قُلْتُ لَهُ أَنْتَ سَمِعْتَهُ قَالَ نَعَمْ .
3617 ۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) نے ، برص : جذا، جنون کا شکار خاتون کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا اگر اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرلیتا ہے تو ان دونوں میاں بیای کے درمیان علیحدگی کروادی جائے گی عورت کو مرد کے صحبت کرنے کی وجہ سے مہر ملے گا اور مرد وہ مہر عورت کے سرپرست سے وصول کرے گا۔