3679 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى أُوَيْسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى الزِّنَادِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَلَّمَا كَانَ يَوْمٌ - أَوْ قَالَتْ قَلَّ يَوْمٌ - إِلاَّ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَدْخُلُ عَلَى نِسَائِهِ فَيَدْنُو مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ فِى مَجْلِسِهِ فَيُقَبِّلُ وَيَمَسُّ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ وَلاَ مُبَاشَرَةٍ. قَالَتْ ثُمَّ يَبِيتُ عِنْدَ الَّتِى هُوَ يَوْمُهَا .
3679 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : اکثر ایسا ہوتا تھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی تمام ازواج کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ازواج کو اپنے پاس بٹھاتے تھے ان کو بوسہ لیتے انھیں چھولیتے تھے البتہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے ساتھ صحبت یامباشرت نہیں کرتے تھے۔ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں پھر نبی کریم اس اہلیہ کے ہاں بسر کرتے تھے جس کی باری کا دن ہوتا تھا۔