3716 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَيُّوبَ وَقَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ لِبَنِى الْمُغِيرَةِ يَوْمَ أُعْتِقَتْ وَاللَّهِ لَكَأَنِّى بِهِ فِى طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَنَوَاحِيهَا وَإِنَّ دُمُوعَهُ لَتَنْحَدِرُ عَلَى لِحْيَتِهِ يَتْبَعُهَا يَتَرَضَّاهَا لِتَخْتَارَهُ فَلَمْ تَفْعَلْ.
3716 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : بریرہ کا شوہر ، بنومغیرہ کا سیاہ فام غلام تھا، جس دن بریرہ کو آزاد کیا گیا اللہ کی قسم مجھے آج بھی وہ منظر اچھی طرح یاد ہے ، کہ وہ مدینہ منورہ کے راستے اور گلیوں سے جارہا تھا، اس کے آنسواس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے وہ بریرہ کو راضی کرنے کے لیے اس کے پیچھے جارہا تھا، تاکہ بریرہ اسے اختیار کرلے لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔