hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3716

.

سنن الدارقطني

3716
Sunan Al Daraqutni
3717 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا خُيِّرَتْ بَرِيرَةُ قَالَ رَأَيْتُ زَوْجَهَا يَتْبَعُهَا فِى أَزِقَّةِ الْمَدِينَةِ وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ - قَالَ - فَكُلِّمَ الْعَبَّاسُ لِيُكَلِّمَ فِيهِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِبَرِيرَةَ « إِنَّهُ زَوْجُكِ ». قَالَتْ فَتَأْمُرُنِى بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ ». قَالَ فَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا - قَالَ - وَكَانَ عَبْدًا لِبَلْمُغِيرَةِ يُقَالُ لَهُ مُغِيثٌ.
3717 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : جب بریرہ کو اختیار دیا گیا تو میں نے اس کے شوہر کو دیکھا وہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں اسے کے پیچھے جارہا تھا اس کے آنسواس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے حضرت ابن عباس (رض) سے کہا گیا آپ اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سفارش کریں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ سے فرمایا : یہ تمہارا شوہر ہے (تمہیں اس کے ساتھ رہنا چاہیے) بریرہ نے عرض کی : یارسول اللہ آپ مجھے حکم دے رہے ہیں ؟ نبی کریم سل نے فرمایا نہیں میں صرف سفارش کررہاہوں۔
راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس خاتون کو اختیار دیاتو اس نے اپنی ذات کو اختیار کرلیا۔ راوی بیان کرتے ہیں : (اس کا شوہر) بنومغیرہ کا غلام تھا، اس کا نام ، مغیث ، تھا۔