3718 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ إِذْ خُيِّرَتْ كَانَ مَمْلُوكًا لِبَنِى الْمُغِيرَةِ لَكَأَنِّى أَنْظُرُ إِلَيْهِ فِى طُرُقِ الْمَدِينَةِ يَتْبَعُهَا يَتَرَضَّاهَا وَإِنَّ دُمُوعَهُ تَتَحَادَرُ عَلَى لِحْيَتِهِ وَهِىَ تَقُولُ لاَ حَاجَةَ لِى فِيكَ.
3718 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : جب بریرہ کو اختیار دیا گیا تو اس کا شوہر بنومغیرہ کا غلام تھا مجھے یہ بات اچھی طرح یاد ہے کہ وہ مدینہ منورہ کے راستوں میں بریرہ کو راضی کرنے کے لیے اس کے پیچھے پیچھے جارہا تھا، اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے لیکن بریرہ یہی کہہ رہی تھی مجھے تمہاری کوئی ضرورت نہیں ہے۔