hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3723

.

سنن الدارقطني

3723
Sunan Al Daraqutni
3724 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى مَسَرَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى أَيُّوبَ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلاَنَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ مِنْهَا عَنْ ظَهْرِ غِنًى وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ ». قَالَ وَمَنْ أَعَوُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « امْرَأَتَكَ تَقُولُ أَطْعِمْنِى وَإِلاَّ فَارِقْنِى خَادِمَكَ يَقُولُ أَطْعِمْنِى وَاسْتَعْمِلْنِى وَلَدَكَ يَقُولُ إِلَى مَنْ تَتْرُكُنِى ».
3724 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جو خوشحالی کے عالم میں دیا جائے (یعنی صدقہ دینے کے بعد آدمی خود تنگ دست نہ ہو) اور اوپروالاہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے ) تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے) اس سے آغاز کرو جو تمہارے زیرکفالت ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی یارسول اللہ ! میرے زیرکفالت کون ہے ؟ نبی کریم نے ارشاد فرمایا تمہاری بیوی جو یہ کہے گی تم مجھے کھانے کے لیے دو، ورنہ مجھ سے علیحدگی اختیار کرلو، تمہا اغلام جو یہ کہے گا پہلے مجھے کھانے کے لیے دو پھر مجھ سے کام لینا، اور تمہاری اولاد جو یہ کہے گی تم مجھے کس کے آسرے پر چھوڑ کر جا رہے ہو۔