3723 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِى زَائِدَةَ أَخْبَرَنِى ابْنُ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبِيْدَةَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ وَامْرَأَتُهُ إِلَى عَلِىٍّ رضى الله عنه مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَلَمَّا بَعَثَ الْحَكَمَيْنِ قَالَ رُوَيْدَكُمَا حَتَّى أُعْلِمَكُمَا مَاذَا عَلَيْكُمَا هَلْ تَدْرِيَانِ مَاذَا عَلَيْكُمَا عَلَيْكُمَا إِنْ رَأَيْتُمَا أَنْ تَجْمَعَا جَمَعْتُمَا وَإِنْ رَأَيْتُمَا أَنْ تُفَرِّقَا فَرَّقْتُمَا ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْمَرْأَةِ فَقَالَ أَقَدْ رَضِيتِ بِمَا حَكَمَا قَالَتْ نَعَمْ قَدْ رَضِيتُ بِكِتَابِ اللَّهِ عَلَىَّ وَلِى. ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الرَّجُلِ فَقَالَ قَدْ رَضِيتَ بِمَا حَكَمَا فَقَالَ لاَ وَلَكِنْ أَرْضَى أَنْ يَجْمَعَا وَلاَ أَرْضَى أَنْ يُفَرِّقَا. فَقَالَ لَهُ عَلِىٌّ كَذَبْتَ وَاللَّهِ لاَ تَبْرَحُ حَتَّى تَرْضَى بِمِثْلِ الَّذِى رَضِيَتْ بِهِ.
3723 ۔ عبیدہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص اور ایک عورت حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے ، جب حضرت علی (رض) نے دولوگوں کو ثالث مقرر کیا تو فرمایا : ابھی ٹھہرو میں تمہیں یہ بتادوں کہ تم پر لازم کیا ہے ، کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ تم پر کیا بات لازم ہے تم پر یہ لازم ہے کہ اگر تم دونوں یہ مناسب سمجھو کہ یہ دونوں میاں بیوی اکٹھے رہیں تو تم ان کے اکٹھے رہنے کا فیصلہ دو، اگر تم یہ مناسب سمجھو کہ ان دونوں میں علیحدگی کروادی جائے تو تم ان میں علیحدگی کروا دینا، پھر حضرت علی (رض) عورت کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : یہ دونوں جو فیصلہ کریں گے تم اس پر راضی ہوگی ؟ اس عورت نے جواب دیا جی ہاں مجھ پر جو عائد ہوتا ہے اور مجھے جو ملے گا میں اس کے بارے میں اللہ کی کتاب کے فیصلے پر راضی ہوں، پھر حضرت علی (رض) مرد کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا یہ دونوں ثالث جو فیصلہ کریں گے تم اس پر راضی ہو گے ؟ اس نے جواب دیا نہیں، اگر یہ دونوں اکٹھے رکھنے کا فیصلہ کریں گے تو میں راضی ہوں، اور اگر یہ علیحدگی کا فیصلہ کریں گے تو میں راضی نہیں ہوں گا، تو حضرت علی (رض) نے اس سے فرمایا تم نے غلط کہا ہے اللہ کی قسم تمہیں بھی اسی طرح راضی ہوناپڑے گا جس طرح یہ عورت اس پر راضی ہے۔