3744 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَهَذِهِ الآيَةُ مُشْتَرَكَةٌ قَالَ « أَىُّ آيَةٍ ». قَالَ قُلْتُ (وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ) الْمُطَلَّقَةُ وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا قَالَ « نَعَمْ ».
3744 ۔ حضرت ابی بن کعب (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی یارسول اللہ کیا اس آیت کا حکم طلاق یافتہ عورت اور بیوہ عورت کے لیے مشترک طور پر ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا : کون سی آیت میں ؟ میں نے کہا (یہ آیت) ۔ اور حاملہ عورتوں کی عدت کا اختتام ان کے ہاں بچے کی پیدائش پر ہوگا۔ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جی ہاں۔