3745 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ (وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ) أَمُبْهَمَةٌ هِىَ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاَثًا أَوْ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا قَالَ « هِىَ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاَثًا وَلِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا ».
3745 ۔ حضرت ابی بن کعب (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا : اور حاملہ عورتوں کی عدت کا اختتام ان کے ہاں بچے کی پیدائش پر ہوگا۔ یہ مبہم ہے کہ یہ تین طلاق یافتہ عورت کے لیے ہے ؟ یابیوہ کے لیے ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ تین طلاق یافتہ عورت اور بیوہ دونوں کے لیے ہے۔