3785 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ الْمَالِكِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى كَثِيرٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ مُعَتِّبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا حَسَنٍ مَوْلَى بَنِى نَوْفَلٍ أَخْبَرَهُ قَالَ اسْتَفْتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِى عَبْدٍ تَحْتَهُ مَمْلُوكَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ عَتَقَا جَمِيعًا قَالَ يَخْطُبُهَا إِنْ شَاءَ قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-.
3785 ۔ ابوحسن بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا جس کی بیوی کنیز ہو اور پھر وہ اسے دوطلاقیں دے دے ، پھر وہ دونوں ایک ساتھ آزاد ہوجائیں ، تو حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا اب اگر وہ مرد چاہے تو اس عورت کو نکاح کا پیغام دے سکتا ہے نبی کریم نے یہ فیصلہ دیا ہے۔