3786 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ عُمَرَ بْنِ مُعَتِّبٍ أَنَّ أَبَا حَسَنٍ مَوْلَى بَنِى نَوْفَلٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ اسْتَفْتَى ابْنَ عَبَّاسٍ فِى مَمْلُوكٍ كَانَ تَحْتَهُ مَمْلُوكَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ فَبَانَتْ مِنْهُ ثُمَّ إِنَّهُمَا عَتَقَا بَعْدَ ذَلِكَ هَلْ يَصْلُحُ لِلرَّجُلِ أَنْ يَخْطُبَهَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَضَى بِذَلِكَ.
3786 ۔ ابوحسن بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا جس کی بیوی کنیز ہو اور پھر وہ اسے دوطلاقیں دیدے اور وہ عورت اس سے بائنہ ہوجائے پھر وہ دونوں ایک ساتھ آزاد ہوجائیں تو کیا وہ مرد اس عورت کو نکاح کا پیغام دے سکتا ہے ، تو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا جی ہاں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فیصلہ دیا ہے۔