hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3814

.

سنن الدارقطني

3814
Sunan Al Daraqutni
3815 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِى أَشْيَاخٌ مِنَّا قَالُوا جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنِّى غِبْتُ عَنِ امْرَأَتِى سَنَتَيْنِ فَجِئْتُ وَهِىَ حُبْلَى فَشَاوَرَ عُمَرُ النَّاسَ فِى رَجْمِهَا قَالَ فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنْ كَانَ لَكَ عَلَيْهَا سَبِيلٌ فَلَيْسَ لَكَ عَلَى مَا فِى بَطْنِهَا سَبِيلٌ فَاتْرُكْهَا حَتَّى تَضَعَ. فَتَرَكَهَا فَوَلَدَتْ غُلاَمًا قَدْ خَرَجَتْ ثَنِيَّتَاهُ فَعَرَفَ الرَّجُلُ الشَّبَهَ فِيهِ فَقَالَ ابْنِى وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. فَقَالَ عُمَرُ عَجَزَتِ النِّسَاءُ أَنْ يَلِدْنَ مِثْلَ مُعَاذٍ لَوْلاَ مُعَاذٌ هَلَكَ عُمَرُ.
3815 ۔ ابوسفیان نامی راوی بیان کرتے ہیں : ہمارے کچھ بزرگوں نے یہ بات بیان کی ہے : ایک شخص حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا اے امیرالمومنین ، دو سال کے بعد اپنی بیوی کے پاس آیا تو وہ حاملہ تھی، حضرت عمر (رض) نے اس عورت کو سنگسار کرنے کے بارے میں لوگوں سے مشورہ کیا، تو حضرت معاذ بن جبل (رض) نے فرمایا : اے امیرالمومنین ، آپ اس عورت کو تو سزا دے سکتے ہیں لیکن اس کے پیٹ میں موجود بچے کو سزا نہیں دے سکتے اس لیے آپ اسے اس وقت تک چھوڑے رکھیں جب تک وہ بچے کو جنم نہ دے۔ حضرت عمر (رض) نے اسے چھوڑ دیا اس نے ایک لڑکے کو جنم دیا، جس کے سامنے کے دانت باہر کی طرف نکلے ہوئے تھے ، جس کے نتیجے میں اس شخص کو بچے کی اپنے ساتھ مشابہت کا پتہ چلا، وہ بولا رب کعبہ کی قسم ! یہ میرا بیٹا ہے ، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : عورتیں اس بات سے عاجز آگئی ہیں وہ معاذ جیسے بچے کو جنم دیں ، اگر، معاذ، نہ ہوتا تو، عمر، ہلاکت کا شکار ہوجاتا۔